معجم صغیر للطبرانی - حدیث 169

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ بَابٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ أَبِي رَوْحٍ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: " لَوْ رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ النِّسَاءِ مَا نَرَى لَمَنَعَهُنَّ الْمَسَاجِدَ كَمَا مُنِعَتْ نِسَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 169

مساجد كا بيان باب سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں سے وہ چیز دیکھ لیتے جو ہم نے دیکھ لی ہیں تو جس طرح بنی اسرائیل کی عورتیں مسجد سے روک دی گئیں اسی طرح یہ روک دی جاتیں۔‘‘
تشریح : عورتوں کا مسجد میں نماز کے لیے جانا جائز ہے بشرطیکہ وہ خوشبو اور زیبائش سے گریز کریں اور فتنہ کا سبب نہ بنیں۔ لیکن جو عورت شریعت کی نافرمانی کرے (یعنی عطریات کا استعمال کرے اور بن ٹھن کر نکلے) اور فتنہ کا باعث بنے گھر کا سرپرست یا حاکم اسے گھر تک محدود رکھ سکتا ہے اور ایسی عورت پر مسجد میں داخلے کی پابندی لگانا جائز ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الاذان، باب انتظار الناس قیام الامام، رقم : ۸۶۹۔ مسلم، کتاب الصلاة، باب خروج النسائی: ۴۴۵۔ عورتوں کا مسجد میں نماز کے لیے جانا جائز ہے بشرطیکہ وہ خوشبو اور زیبائش سے گریز کریں اور فتنہ کا سبب نہ بنیں۔ لیکن جو عورت شریعت کی نافرمانی کرے (یعنی عطریات کا استعمال کرے اور بن ٹھن کر نکلے) اور فتنہ کا باعث بنے گھر کا سرپرست یا حاکم اسے گھر تک محدود رکھ سکتا ہے اور ایسی عورت پر مسجد میں داخلے کی پابندی لگانا جائز ہے۔