كِتَابُ الْمَسَاجِدِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْهَرَوِيُّ، بِمَكَّةَ سَنَةَ 283 ثَلَاثٍ وَثَمَانِينَ وَمِائَتَيْنِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ هَيَّاجِ بْنِ بِسْطَامٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رَوْحٍ إِلَّا هَيَّاجٌ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ خَالِدٌ
مساجد كا بيان
باب
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ اسے دفن کرنا ہے۔‘‘
تشریح :
(۱) مسجد میں تھوکنا، رینٹ نکالنا گناہ ہے۔ لہٰذا مسجد میں تھوکنے سے گریز کرنا چاہیے۔ لیکن اگر کوئی شخص مجبوراً تھوک دے تو تھوکنے کے بعد اس مقام یا اس جگہ کو دھونا لازم ہے۔
تخریج :
بخاري، کتاب المساجد باب کفارة البزاق، رقم : ۴۱۵۔ مسلم، کتاب المساجد باب النهي عن البصاق فی المسجد، رقم : ۵۵۲۔
(۱) مسجد میں تھوکنا، رینٹ نکالنا گناہ ہے۔ لہٰذا مسجد میں تھوکنے سے گریز کرنا چاہیے۔ لیکن اگر کوئی شخص مجبوراً تھوک دے تو تھوکنے کے بعد اس مقام یا اس جگہ کو دھونا لازم ہے۔