معجم صغیر للطبرانی - حدیث 166

كِتَابُ الْمَسَاجِدِ بَابٌ وَبِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ))

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 166

مساجد كا بيان باب اسی سند سے آپ نے فرمایا جو شخص اللہ کے لیے مسجد بناتا ہے: ’’اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیتے ہیں۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں مساجد تعمیر کرنے کی فضیلت کا بیان ہے کہ چھوٹی ہو یا بڑی مسجد تعمیر کرنے والے کے لیے جنت میں گھر تعمیر کردیا جاتا ہے بشرطیکہ مسجد کی تعمیر میں اخلاص، للہیت اور رب تعالیٰ کی خوشنودی مقصود ہو۔ (۲) ذاتی شہرت، خاندانی پراپرٹی یا کسی بھی ذاتی مقصد کے لیے مسجد تعمیر کرنے والا اس اجر و ثواب سے محروم رہے گا۔ (۳) ابن جوزی رحمہ اللہ کہتے ہیں جو شخص مسجد تعمیر کرنے کے بعد مسجد پر اپنا نام تعمیر کرائے وہ اخلاص سے بعید ہے۔ (تحفة الاحوذي: ۱؍۳۴۶)
تخریج : بخاري، کتاب الصلاة، باب من بنی مسجدا، رقم : ۴۵۰۔ مسلم، کتاب المساجد، باب فضل بناء المساجد، رقم : ۵۳۳۔ (۱) اس حدیث میں مساجد تعمیر کرنے کی فضیلت کا بیان ہے کہ چھوٹی ہو یا بڑی مسجد تعمیر کرنے والے کے لیے جنت میں گھر تعمیر کردیا جاتا ہے بشرطیکہ مسجد کی تعمیر میں اخلاص، للہیت اور رب تعالیٰ کی خوشنودی مقصود ہو۔ (۲) ذاتی شہرت، خاندانی پراپرٹی یا کسی بھی ذاتی مقصد کے لیے مسجد تعمیر کرنے والا اس اجر و ثواب سے محروم رہے گا۔ (۳) ابن جوزی رحمہ اللہ کہتے ہیں جو شخص مسجد تعمیر کرنے کے بعد مسجد پر اپنا نام تعمیر کرائے وہ اخلاص سے بعید ہے۔ (تحفة الاحوذي: ۱؍۳۴۶)