معجم صغیر للطبرانی - حدیث 164

كِتَابُ الْأَذَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي صَغِيرٍ الْحَلَبِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ الْقَرَظُ، مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: أَمَرَ بِلَالًا أَنْ يُدْخِلَ يَدَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ إِذَا أَذَّنَ وَقَالَ: ((إِنَّهُ أَرْفَعُ لِصَوْتِكَ))

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 164

اذان کا بیان باب سیّدنا سعد کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ جب وہ اذان کہیں تو اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں کرلیں اور کہا یہ چیز تیری آواز کو بلند کر دے گی۔‘‘
تشریح : اس روایت کی سند ضعیف ہے تاہم یہ مسئلہ صحیح ہے جیسا کہ سیدنا ابو جحیفہ کہتے ہیں میں مقام ابطح پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ایک سرخ خیمہ میں تشریف فرما تھے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ خیمہ سے نکلے انہوں نے اذان دی تو وہ دوران اذان دائیں، بائیں گھومے اور اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالیں۔ (دیکھئے: سنن ترمذي، رقم:۱۹۷، سنن ابن ماجة، رقم: ۷۱۱)
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب الاذان، باب السنة فی الاذان، رقم : ۷۱۰۔ ضعیف الجامع: ۳۱۵۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے تاہم یہ مسئلہ صحیح ہے جیسا کہ سیدنا ابو جحیفہ کہتے ہیں میں مقام ابطح پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ایک سرخ خیمہ میں تشریف فرما تھے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ خیمہ سے نکلے انہوں نے اذان دی تو وہ دوران اذان دائیں، بائیں گھومے اور اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالیں۔ (دیکھئے: سنن ترمذي، رقم:۱۹۷، سنن ابن ماجة، رقم: ۷۱۱)