معجم صغیر للطبرانی - حدیث 162

كِتَابُ الْأَذَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمَدِينِيِّ فُسْتُقَةُ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: " أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ حِينَ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَقَالَ: أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 162

اذان کا بیان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں انہوں نے ایک آدمی کو مؤذن کے اذان دینے کے بعد مسجد سے باہر دیکھا تو کہنے لگے یہ شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نافرمان ہے۔‘‘
تشریح : (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ اذان کے بعد مسجد سے بلا عذر باہر نکلنا مکروہ فعل ہے۔ (شرح النووي: ۲؍۴۵۷) (۲) اذان کے بعد صرف عذر دار شخص کا مسجد سے نکلنا جائز اور بے عذر شخص کا مسجد سے خروج جائز نہیں۔
تخریج : مسلم، کتاب المساجد، باب النهي عن الخروج من المسجد، رقم : ۶۵۵۔ سنن ابي داود، کتاب الصلاة، باب الخروج من المسجد، رقم : ۵۳۶۔ سنن نسائي، رقم: ۶۸۳۔ (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ اذان کے بعد مسجد سے بلا عذر باہر نکلنا مکروہ فعل ہے۔ (شرح النووي: ۲؍۴۵۷) (۲) اذان کے بعد صرف عذر دار شخص کا مسجد سے نکلنا جائز اور بے عذر شخص کا مسجد سے خروج جائز نہیں۔