كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ دُحَيْمٍ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الهِيَاجِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ الْيَشْكُرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدِ عَنْ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ قُبَاءَ: ((إِنِّي أَسْمَعُ اللَّهَ قَدْ أَحْسَنَ الثَّنَاءَ عَلَيْكُمْ فِي الطُّهُورِ فَمَا هَذا الطُّهُورُ؟)) قَالُوا: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا نَعْلَمُ شَيْئًا إِلَّا أَنْ جِيرَانَنَا مِنَ الْيَهُودِ رَأَيْنَاهُمْ يَغْسِلُونَ أَدْبَارَهُمْ مِنَ الْغَائِطِ فَغَسَلْنَا كَمَا غَسَلُوا، لَا يُرْوَى عَنْ عُوَيْمٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو أُوَيْسٍ
طہارت کا بیان
باب
سیدنا عویم بن ساعدہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل قبا سے فرمایا: ’’میں اللہ تعالیٰ سے سنتا ہوں کہ وہ پاکیزگی کے متعلق تمہاری بہت تعریف کرتا ہے تو یہ کونسی پاکیزگی کی وجہ سے ہے؟ وہ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کچھ نہیں جانتے مگر اتنی بات ہے کہ ہمارے ہمسائے یہودی پاخانے سے اپنی پیٹھوں کو دھوتے ہیں تو ہم ان کی طرح دھوتے ہیں۔‘‘
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۵۸۸۳۔ مجمع الزوائد: ۱؍۲۱۲۔