معجم صغیر للطبرانی - حدیث 131

كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ فُورَكٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ: ((إِنَّ هَذَا يَوْمٌ جَعَلَهُ اللَّهُ عِيدًا فَمَنْ أَتَى الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ وَإِنْ كَانَ لَهُ طِيبٌ فَلْيَمَسَّ مِنْهُ وَعَلَيْكُمْ بِالسِّوَاكِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ السَّبَّاقِ إِلَّا صَالِحٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 131

طہارت کا بیان باب سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ ایسا دن ہے جس کو اللہ تعالیٰ بطور عید مقرر فرمایا تو جو شخص جمعہ کو آئے تو وہ غسل کرے اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو اس سے اپنے جسم پر لگائیں اور مسواک کو اپنے اوپر لازم کرلیں۔‘‘
تشریح : (۱) جمعۃ المبارک کا دن ہفت روزہ عید ہے، جس کے لیے غسل کا اہتمام کرنا، خوشبو استعمال کرنا اور صاف ستھرے کپڑے پہننا مستحب عمل ہے۔ (۲) جمعۃ المبارک کے دن اور عیدین میں مسواک کرنا مستحب فعل ہے۔
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب الجمعة، باب ماجاء فی الزینة یوم الجمعة، رقم: ۱۰۹۸، سنن الکبریٰ بیهقي: ۳؍۲۴۳، مؤطا امام مالك: ۱؍ ۶۵۔ (۱) جمعۃ المبارک کا دن ہفت روزہ عید ہے، جس کے لیے غسل کا اہتمام کرنا، خوشبو استعمال کرنا اور صاف ستھرے کپڑے پہننا مستحب عمل ہے۔ (۲) جمعۃ المبارک کے دن اور عیدین میں مسواک کرنا مستحب فعل ہے۔