كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ: اللَّهُمَّ بِحَقِّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ الَّذِي وَعَدْتَهُ حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ "
طہارت کا بیان
باب
سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اذان سن کر یہ دعا پڑھے تو اس کے لیے میری سفارش لازم ہو جاتی ہے۔
((اللَّهُمَّ بِحَقِّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ الَّذِي وَعَدْتَهُ ۔))
’’اے اللہ اس پوری پکار اور کھڑی ہونے والی دعا کے رب! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور انہیں اس مقام محمود میں پہنچا جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔‘‘
تشریح :
اذان کے بعد ان کلمات کو ادا کرنا بہت زیادہ فضیلت اور اجر وثواب کا باعث ہے۔ نیز اس دعا پر اہتمام کرنے والا روز قیامت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے ضرور مستفید ہوگا۔
تخریج :
بخاري، کتاب الاذان، باب الدعاء عند النداء، رقم : ۶۱۴۔ سنن ابي داود، کتاب الصلاة باب ما جاء فی الدعاء عند الاذان، رقم : ۵۲۹۔ سنن نسائي، رقم: ۶۸۰۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۷۲۲۔ مسند احمد: ۳؍۳۵۴۔ ابن حبان، رقم : ۱۶۸۹۔
اذان کے بعد ان کلمات کو ادا کرنا بہت زیادہ فضیلت اور اجر وثواب کا باعث ہے۔ نیز اس دعا پر اہتمام کرنے والا روز قیامت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے ضرور مستفید ہوگا۔