كِتَابُ الْدِيَّةِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((يُؤدَى الْمُكَاتَبُ بِقَدْرِ مَا عَتَقَ مِنْهُ دِيَةَ الْحُرِّ وَبِقَدْرِ مَا رَقَّ مِنْهُ دِيَةَ الْعَبْدِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ يَحْيَى إِلَّا هِشَامٌ تَفَرَّدَ بِهِ مُعَاذٌ وَرَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرُهُ عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ عَنْ يَحْيَى وَلَمْ يَذْكُرُوا قَتَادَةَ
دیت کا بیان
باب
سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مکاتب کی اتنی دیت آزاد کے برابر ہو گی جتنا وہ آزاد ہو چکا ہو۔ اور جتنا وہ غلام ہے اتنی دیت اس کی غلام کی ہو گی۔‘‘
تشریح :
مکاتب غلام جتنی رقم ادا کرے اتنا آزاد ہوجاتا ہے اور مکاتب غلام سے قتل وغیرہ ہوجائے تو اس کی آزادی کے مطابق آزاد کی دیت اور غلامی کے برابر غلام کی دیت لاگو ہوگی۔ اس پر مکمل آزاد یا مکمل غلام کے قوانین نافذ نہیں ہوں گے۔
تخریج :
سنن ابي داود، کتاب الدیات، باب فی دیة المکاتب، رقم : ۴۵۸۱۔ سنن ترمذي، کتاب البیوع، باب المکاتب اذا کان رقم: ۱۲۵۹ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن نسائي، رقم: ۴۸۰۹۔
مکاتب غلام جتنی رقم ادا کرے اتنا آزاد ہوجاتا ہے اور مکاتب غلام سے قتل وغیرہ ہوجائے تو اس کی آزادی کے مطابق آزاد کی دیت اور غلامی کے برابر غلام کی دیت لاگو ہوگی۔ اس پر مکمل آزاد یا مکمل غلام کے قوانین نافذ نہیں ہوں گے۔