كِتَابُ آدَابِ السَّفَرِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْمَازِنِيُّ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو دَاوُدَ الْمَحْمِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الصُّدَائِيُّ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ عُمَرَ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ إِلَّا مَعَ زَوْجٍ أَوْ ذِي مَحْرَمٍ)) لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ يَزِيدَ
آداب سفر کا بیان
باب
سیّدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’خاوند یا ذی محرم کے بغیر کوئی عورت تین رات سے زائد سفر نہ کرے۔‘‘
تشریح :
(۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ عورت کا غیر محرم کے ساتھ مطلق سفر حرام ہے، خواہ سفر کی مدت قلیل ہو یا طویل۔ (سبل السلام: ۳؍۴۱۸)
(۲) امام نووی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں جس پر سفر کا اطلاق ہو عورت کے لیے ایسا سفر محرم کے بغیر حرام ہے۔ (نیل الاوطار: ۷؍۳۵۰)
تخریج :
بخاري، کتاب تقصیر الصلاة، باب فی کم یقصر الصلاة، رقم : ۱۰۸۶۔ مسلم، کتاب الحج، باب سفر المراة۔ معجم طبراني کبیر: ۱۱؍۴۲۵۔ معجم الاوسط، رقم : ۵۶۹۔ مجمع الزوائد: ۳؍۲۱۴۔