معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1182

كِتَابُ آدَابِ السَّفَرِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ " كَانَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الْعَصْرِ وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ زَيْغِ الشَّمْسِ عَجَّلَ الْعَصْرَ حَتَّى يُصَلِّيَهُمَا جَمِيعًا وَإِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى يُصَلِّيَهُمَا جَمِيعًا وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ صَلَّاهَا مَعَ الْمَغْرِبِ لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ قُتَيْبَةُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1182

آداب سفر کا بیان باب سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھلنے سے پہلے سفر کرتے تو ظہر کو مؤخر کر کے عصر کے ساتھ ملا کر پڑھ لیتے اور جب زوال کے بعد سفر کرتے تو عصر کو جلدی کر کے ظہر سے ملا کر پڑھ لیتے۔اور جب سورج کے غروب ہونے سے پہلے سفر کرتے تو مغرب کو مؤخر کر کے عشاء کے ساتھ پڑھ لیتے اور غروب شمس کے بعد سفر کرتے تو عشاء کو مغرب کے ساتھ ملا کر پڑھ لیتے۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں سفر میں نمازوں کے جمع کرنے کا مسنون طریقہ بیان ہوا ہے کہ اگر مسافر ظہر سے قبل روانگی شروع کردیں تو وہ عصر کے وقت ظہر وعصر جمع کریں اور اگر ظہر کے بعد خروج کا پروگرام ہو تو وہ ظہر و عصر کو ظہر کے وقت جمع کریں۔ اسی طرح اگر نماز مغرب کے بعد روانگی کا ارادہ ہو تو مغرب وعشاء جمع کرلیں بصورت دیگر یہ دونوں نمازیں عشاء کے وقت ایک ساتھ ادا کریں۔ (۲) معلوم ہوا دوران سفر نمازوں میں جمع تقدیم و تاخیر جائز ہے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الصلاة، باب الجمع بین الصلاتین، رقم : ۱۲۰۸ قال الشیخ الالباني صحیح۔ (۱) اس حدیث میں سفر میں نمازوں کے جمع کرنے کا مسنون طریقہ بیان ہوا ہے کہ اگر مسافر ظہر سے قبل روانگی شروع کردیں تو وہ عصر کے وقت ظہر وعصر جمع کریں اور اگر ظہر کے بعد خروج کا پروگرام ہو تو وہ ظہر و عصر کو ظہر کے وقت جمع کریں۔ اسی طرح اگر نماز مغرب کے بعد روانگی کا ارادہ ہو تو مغرب وعشاء جمع کرلیں بصورت دیگر یہ دونوں نمازیں عشاء کے وقت ایک ساتھ ادا کریں۔ (۲) معلوم ہوا دوران سفر نمازوں میں جمع تقدیم و تاخیر جائز ہے۔