معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1181

كِتَابُ آدَابِ السَّفَرِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طُوَيْتٍ الرَّمْلِيُّ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ابْنِ أَخِي رَوَّادِ بْنِ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنَا رَوَّادٌ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ح وَحَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ يَمْنَعُ أَحَدُكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَلَذَّتَهُ فَإِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنْ حَاجَتِهِ فَلْيُعَجِّلْ إِلَى أَهْلِهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ رَبِيعَةَ إِلَّا رَوَّادٌ وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ عَنْ سُمَيٍّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1181

آداب سفر کا بیان باب سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے وہ آدمی کو اس کی نیند، کھانے، پینے اور لذت حاصل کرنے سے روک دیتا ہے۔ جب تم میں سے کوئی شخص سفر میں اپنی ضرورت سے فارغ ہو جائے تو اپنے گھر کو جلدی واپس آئے۔‘‘
تشریح : (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ سفر کی حوائج مکمل کرنے کے بعد گھر کی طرف لوٹنا چاہیے اور کسی غیر ضروری کام کی غرض سے گھر سے دور رہنا درست نہیں۔ ( شرح النووي: ۶؍۴۰۴) (۲) سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے جس میں آدمی اپنے گھر سے باہر مشکلات اور دیگر پریشانیوں سے دو چار ہو رہا ہوتا ہے اسی لیے شرع نے اپنے احکام میں بھی دوران سفر تخفیف رکھی ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب العمرة ،باب السفر قطعة من العذاب، رقم : ۱۸۰۴۔ مسلم، کتاب الامارة، باب السفر قطعة من العذاب رقم: ۱۹۲۷۔ (۱) یہ حدیث دلیل ہے کہ سفر کی حوائج مکمل کرنے کے بعد گھر کی طرف لوٹنا چاہیے اور کسی غیر ضروری کام کی غرض سے گھر سے دور رہنا درست نہیں۔ ( شرح النووي: ۶؍۴۰۴) (۲) سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے جس میں آدمی اپنے گھر سے باہر مشکلات اور دیگر پریشانیوں سے دو چار ہو رہا ہوتا ہے اسی لیے شرع نے اپنے احکام میں بھی دوران سفر تخفیف رکھی ہے۔