معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1180

كِتَابُ آدَابِ السَّفَرِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سُلَيْمٍ أَبُو عَقِيلٍ الْخَوْلَانِيُّ، بِمَدِينَةِ الطَرَطُوس حَدَّثَنَا مُعَلِّلُ بْنُ نُفَيْلٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ((إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ)) ، لَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ مُعَلِّلُ بْنُ نُفَيْلٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1180

آداب سفر کا بیان باب سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے آتے تو دو رکعت نماز ادا کرتے۔‘‘
تشریح : (۱) سفر سے واپسی پر مسجد میں دو رکعت نماز پڑھنا مسنون ہے اور رسول اللہ اس نماز کے اہتمام کے بعد لوگوں کے مسائل وغیرہ سنتے تھے۔ (۲) ایک اور حدیث میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے واپس تشریف لاتے تو مسجد میں دو رکعات ادا فرماتے۔(دیکھئے: بخاري، رقم: ۳۰۸۸، مسلم، رقم: ۲۷۶۹)
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۳۰۳۸۔ مجمع الزوائد: ۲؍۲۸۳۔ (۱) سفر سے واپسی پر مسجد میں دو رکعت نماز پڑھنا مسنون ہے اور رسول اللہ اس نماز کے اہتمام کے بعد لوگوں کے مسائل وغیرہ سنتے تھے۔ (۲) ایک اور حدیث میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے واپس تشریف لاتے تو مسجد میں دو رکعات ادا فرماتے۔(دیکھئے: بخاري، رقم: ۳۰۸۸، مسلم، رقم: ۲۷۶۹)