كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عُثْمَانَ بْنِ زُفَرَ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ الزُّهْرِيُّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((دِبَاغُ الْأَدِيمِ طُهُورُهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا مُحَمَّدٌ تَفَرَّدَ بِهِ الْهَيْثَمُ
طہارت کا بیان
باب
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چمڑے کا رنگنا اس کو پاک کرنا ہے۔‘‘
تشریح :
(۱) مردار کا چمڑا رنگنے سے اس کی نجاست کا ازالہ ہوجاتا ہے اور رنگے ہوئے چمڑے کو زیر استعمال لانا جائز ومباح ہے۔
(۲) یہ حکم حلال جانوروں سے متعلق ہے۔
تخریج :
مسند احمد: ۱؍۳۷۲۔ قال شعیب الارناؤط صحیح۔ معجم الاوسط، رقم : ۳۷۱۵۔ صحیح الجامع، رقم : ۳۳۵۹۔
(۱) مردار کا چمڑا رنگنے سے اس کی نجاست کا ازالہ ہوجاتا ہے اور رنگے ہوئے چمڑے کو زیر استعمال لانا جائز ومباح ہے۔
(۲) یہ حکم حلال جانوروں سے متعلق ہے۔