معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1179

كِتَابُ الرُّؤْيَا بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَالِكٍ الضَّبِّيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ، حَدَّثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ، عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((الرُّؤْيَا الصَّادِقَةُ الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي رِزْمَةَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1179

خواب کا بیان باب سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سچا اور اچھا خواب نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک حصہ ہے۔‘‘
تشریح : اکثر احادیث میں وارد ہے کہ اچھا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے اور اس روایت میں ہے کہ سچا خواب نبوت کا سترواں حصہ ہے۔ ان دونوں میں جمع کی صورت یوں ہے کہ امام طبری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں اس کا انحصار خواب دیکھنے والے پر ہے۔ چنانچہ نیک مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے اور فاسق کا خواب نبوت کا سترواں حصہ ہے اور ایک قول یہ ہے کہ خواب خفی سترواں اور خواب جلی چھیالیسواں حصہ ہے۔ ( شرح النووي: ۷؍۴۵۱)
تخریج : مسلم، کتاب الرؤیا، رقم : ۲۲۶۵۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۸۹۷۔ طبراني کبیر: ۹؍۲۴۷۔ اکثر احادیث میں وارد ہے کہ اچھا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے اور اس روایت میں ہے کہ سچا خواب نبوت کا سترواں حصہ ہے۔ ان دونوں میں جمع کی صورت یوں ہے کہ امام طبری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں اس کا انحصار خواب دیکھنے والے پر ہے۔ چنانچہ نیک مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے اور فاسق کا خواب نبوت کا سترواں حصہ ہے اور ایک قول یہ ہے کہ خواب خفی سترواں اور خواب جلی چھیالیسواں حصہ ہے۔ ( شرح النووي: ۷؍۴۵۱)