معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1176

كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّرَّاجُ النَّيْسَابُورِيُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْجِرَاحٍ الْقُهُسْتَانِيُّ، حَدَّثَنَا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا كَانَتْ صَبِيحَةُ احْتَلَمْتُ دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْهُ أَنِّي قَدِ احْتَلَمْتُ فَقَالَ: ((لَا تَدْخُلْ عَلَى النِّسَاءِ)) فَمَا أَتَى عَلَيَّ يَوْمٌ كَانَ أَشَدَّ مِنْهُ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى الْأَنْصَارِيِّ إِلَّا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ تَفَرَّدَ بِهِ زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1176

اجازت طلب كرنے کا بیان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک صبح مجھے احتلام ہوا اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاکر آپ کو بتایا کہ میں بلوغت کو پہنچ چکا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’آئندہ عورتوں کے پاس نہ جانا اس دن سے سخت دن مجھ پر کبھی نہیں آیا۔‘‘
تشریح : (۱) بچوں کی بلوغت کے بارے میں خبر رکھنی چاہیے جب غیر محرم بچے بالغ ہو جائیں تو انہیں گھر آنے سے روک دینا چاہیے اور انہیں پابند کرنا چاہیے کہ وہ اجازت لے کر گھر داخل ہوں۔ (۲) بالغ خدام، ڈرائیور وغیرہ کا گھر کی خواتین سے میل ملاپ اور بے دھڑک آنا جانا اور ان سے بے پردگی حرام ہے۔
تخریج : معجم طبراني کبیر: ۲؍۵۱، رقم: ۷۶۴۔ معجم الاوسط، رقم : ۲۹۶۸۔ مجمع الزوائد: ۴؍۳۲۶۔ (۱) بچوں کی بلوغت کے بارے میں خبر رکھنی چاہیے جب غیر محرم بچے بالغ ہو جائیں تو انہیں گھر آنے سے روک دینا چاہیے اور انہیں پابند کرنا چاہیے کہ وہ اجازت لے کر گھر داخل ہوں۔ (۲) بالغ خدام، ڈرائیور وغیرہ کا گھر کی خواتین سے میل ملاپ اور بے دھڑک آنا جانا اور ان سے بے پردگی حرام ہے۔