معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1170

كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ: أَنَّ رَجُلًا مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَرَأَى أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ جَلَدِهِ وَنَشَاطِهِ مَا أَعْجَبَهُمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ كَانَ هَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنْ كَانَ يَسْعَى عَلَى وَلَدِهِ صِغَارًا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى أَبَوَيْنِ شَيْخَيْنِ كَبِيرَيْنِ فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى نَفْسِهِ لِيَعِفَّهَا فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى أَهْلِهِ فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى تَفَاخُرًا وَتَكَاثُرًا فَفِي سَبِيلِ الطَّاغُوتِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ وَلَا عَنْهُ إِلَّا هَمَّامٌ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ وَلَا يُرْوَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1170

نیکی اور صلہ رحمی کا بیان باب سیّدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو صحابہ رضی اللہ عنہم اس کی طاقت اور چستی دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ اگر یہ اللہ کی راہ میں ہو تو کیا ہی اچھا ہو تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر یہ اپنے چھوٹے بچوں کی معیشت میں کوشش کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا اور اگر بوڑھے والدین کے لیے محنت کرے تو بھی اللہ کی راہ میں ہو گا اگر اپنے آپ کو سوال ومحتاجی سے بچانے کے لیے کوشش کرے تو بھی فی سبیل اللہ ہو گا، اگر اپنے گھر والوں کے لیے محنت مزدوری کرتا ہے تو بھی اللہ کی راہ میں ہے ہاں اگر فخر یا مال بڑھانے کی غرض سے گھر سے نکلتا ہے تو اس کی محنت طاغوت کی راہ میں ہو گی۔ ‘‘
تشریح : (۱) معلوم ہوا اولاد کی پرورش، والدین کی خدمت اور فقر و محتاجی کے خاتمہ کے لیے محنت و مزدوری کرنا انتہائی اہم اور باعثِ اجرو ثواب کام ہے۔ (۲) اگر آدمی کی مال و دولت سے غرض فخر و ریا ہو تو اس کی ساری کاوشیں رائیگاں ہیں۔
تخریج : صحیح ترغیب وترهیب، رقم : ۱۶۹۲ قال الشیخ الالباني صحیح لغیره ۔ معجم الاوسط، رقم : ۶۸۳۵۔ مجمع الزوائد: ۴؍۳۲۵۔ (۱) معلوم ہوا اولاد کی پرورش، والدین کی خدمت اور فقر و محتاجی کے خاتمہ کے لیے محنت و مزدوری کرنا انتہائی اہم اور باعثِ اجرو ثواب کام ہے۔ (۲) اگر آدمی کی مال و دولت سے غرض فخر و ریا ہو تو اس کی ساری کاوشیں رائیگاں ہیں۔