معجم صغیر للطبرانی - حدیث 117

كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سِنَانٍ الْمَنْبِجِيُّ بِمَنْبِجَ أَنْبَأَنَا أَبُو مُصْعَبٍ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ، عَنْ طَلْحَةَ، مَوْلَى آلِ سُرَاقَةَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: تَوَضَّأَ فَتَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَاحِدَةً وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ إِلَّا ابْنُهُ، وَلَا عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا طَلْحَةُ تَفَرَّدَ بِهِ عَطَّافٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 117

طہارت کا بیان باب سیّدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے وضو کیا تو تین دفعہ کلی کی، تین دفعہ ناک میں پانی ڈالا، تین دفعہ چہرہ دھویا، تین دفعہ دونوں ہاتھوں کو دھویا، ایک دفعہ مسح کیا اور تین دفعہ دونوں پاؤں دھوئے پھر کہا اسی طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے دیکھا ہے۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں مسنون وضو کا طریقہ بیان ہوا ہے۔ وضو کے لیے کم از کم تمام اعضائے وضو کو ایک ایک مرتبہ دھونا اور سر کا ایک مرتبہ مسح کرنا صحت وضو کی شرط اور دو دو یا تین تین مرتبہ دھونا مستحب وافضل عمل ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الوضوء، باب الوضوء ثلاثا ثلاثا، رقم : ۱۵۹۔ مسلم، کتاب الطهارة، باب فضل الوضو، رقم : ۲۳۰۔ اس حدیث میں مسنون وضو کا طریقہ بیان ہوا ہے۔ وضو کے لیے کم از کم تمام اعضائے وضو کو ایک ایک مرتبہ دھونا اور سر کا ایک مرتبہ مسح کرنا صحت وضو کی شرط اور دو دو یا تین تین مرتبہ دھونا مستحب وافضل عمل ہے۔