معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1166

كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ بَابٌ وَبِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ))

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1166

نیکی اور صلہ رحمی کا بیان باب سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر نیکی صدقہ ہے۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں نیکی کے کام کرنے کی ترغیب ہے کوئی بھی نیکی حقیر نہیں۔ بلکہ جو نیکی کا کام میسر ہو، اسے کر گزرنا چاہیے۔ یہ فاعل کے لیے اجر وثواب کا باعث ہوگا۔
تخریج : بخاري، کتاب الادب، باب کل معروف صدقة: ۶۰۲۱۔ مسلم، کتاب الزکاة باب بیان ان اسم الصدقة: ۱۰۰۵۔ اس حدیث میں نیکی کے کام کرنے کی ترغیب ہے کوئی بھی نیکی حقیر نہیں۔ بلکہ جو نیکی کا کام میسر ہو، اسے کر گزرنا چاہیے۔ یہ فاعل کے لیے اجر وثواب کا باعث ہوگا۔