معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1164

كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ، عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ مُعَتِّبٍ الضَّبِّيِّ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ يَسَّرَ عَلَيْهِ أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ)) لَا يُرْوَى عَنْ كَعْبٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ الْفَضْلُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1164

نیکی اور صلہ رحمی کا بیان باب سیّدنا کعب بن عجرہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص تنگدست کو ڈھیل دے اور اس پر آسانی کرے تو اللہ تعالیٰ اس پر اپنا سایہ ڈالے گا جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہو گا۔‘‘
تشریح : (۱) معلوم ہوا قرض لینے والے کو مقروض کے ساتھ نرمی واحسان سے پیش آنا چاہیے۔ (۲) تنگدست کو مہلت دینا انتہائی افضل کام ہے۔ (۳) تنگدست کو مہلت دینے والاروز قیامت اللہ رب العزت کے سایہ میں ہو گا۔ (۴) روزِ قیامت اللہ کے سایے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔ (۵) اس حدیث سے اللہ رب العزت کے سائے کا بھی اثبات ہوا۔
تخریج : مسلم، کتاب الزهد، باب حدیث جابر الطویل، رقم : ۳۰۰۶۔ سنن ترمذي، کتاب البیوع، باب انظار المعسر والرفق، رقم : ۱۳۰۶۔ (۱) معلوم ہوا قرض لینے والے کو مقروض کے ساتھ نرمی واحسان سے پیش آنا چاہیے۔ (۲) تنگدست کو مہلت دینا انتہائی افضل کام ہے۔ (۳) تنگدست کو مہلت دینے والاروز قیامت اللہ رب العزت کے سایہ میں ہو گا۔ (۴) روزِ قیامت اللہ کے سایے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔ (۵) اس حدیث سے اللہ رب العزت کے سائے کا بھی اثبات ہوا۔