كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمُعَدِّلُ الْأَصْبَهَانِيُّ الْمَدِينِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((اسْتَقِيمُوا لِقُرَيْشٍ مَا اسْتَقَامُوا لَكُمْ فَإِذَا لَمْ يَفْعَلُوا فَضَعُوا سُيُوفَكُمْ عَلَى عَوَاتِقِكُمْ فَأَبِيدُوا خَضْرَاءَهُمْ فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَكُونُوا حِينَئِذٍ زَارِعِينَ أَشْقِيَاءَ تَأْكُلُوا مِنْ كَدِّ أَيْدِيكُمْ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ وَعَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
باب
سیّدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تک قریش تمہارے لیے سیدھے چلتے رہیں تم بھی ان کے ساتھ سیدھے چلتے رہو۔ جب وہ اس طرح تمہارے ساتھ رویہ نہ رکھیں تو تم اپنی تلواریں اپنے کاندھوں پر اٹھالو تو ان کی ہری بھری چیزیں تباہ کردو یعنی ان کی جماعت کو تباہ کردو اگر تم اس طرح نہ کرو گے تو تم خود بدبخت مزارع بن جاؤ گے اپنے ہاتھوں کی محنت سے کھاؤ گے۔‘‘
تخریج : مسند احمد: ۵؍۲۷۷۔ معجم الاوسط، رقم : ۷۸۱۵۔ سلسلة الضعیفة، رقم : ۱۶۴۳۔ مجمع الزوائد: ۵؍۱۹۵ قال شعیب الارناؤط اسناده ضعیف۔