معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1150

كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْكَاتِبُ الْوَزِيرُ، مُذَاكَرَةً حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، حَدَّثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ، عَنْ هُذَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ أُتِيَ فِي ابْنَةٍ وَابْنَةِ أُخْتٍ وَأُخْتٍ لِأَبٍ وَأُمٍّ فَقَالَ: " لَأَقْضِيَنَّ بَيْنَهُمْ بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ مِنَ الْأَبِ وَالْأُمِّ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا إِسْحَاقُ تَفَرَّدَ بِهِ الزَّعْفَرَانِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1150

فيصلہ کا بیان باب سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس یہ فتویٰ آیا:’’ کہ میت ایک بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن چھوڑ جاتی ہے تو وہ کہنے لگے میں ان میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کی طرح فیصلہ کروں گا۔ بیٹی کو نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ اور جو باقی رہ گیا وہ بہن کو ملے گا۔‘‘
تشریح : کلالہ (وہ میت جس کا باپ اور بیٹا نہ ہو) کی اگر ایک بیٹی اور پوتی ہے تو بیٹی کو کل ترکہ میں سے نصف اور پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا۔ چونکہ میت کی وارث دو یا دو سے زائد بیٹیوں کا حصہ دوتہائی ترکہ ہے۔ اب بیٹی اور پوتی مذکورہ تقسیم سے دو تہائی ترکہ کی وارث ہوں گی اور باقی ثلث میت کی بہن کو دیا جائے گا۔
تخریج : بخاري، کتاب الفرائض باب میراث البنة ابن مع ابنة، رقم : ۶۷۳۶۔ سنن ترمذي، کتاب الفرائض، باب میراث ابنة الابن، رقم : ۲۰۹۳۔ کلالہ (وہ میت جس کا باپ اور بیٹا نہ ہو) کی اگر ایک بیٹی اور پوتی ہے تو بیٹی کو کل ترکہ میں سے نصف اور پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا۔ چونکہ میت کی وارث دو یا دو سے زائد بیٹیوں کا حصہ دوتہائی ترکہ ہے۔ اب بیٹی اور پوتی مذکورہ تقسیم سے دو تہائی ترکہ کی وارث ہوں گی اور باقی ثلث میت کی بہن کو دیا جائے گا۔