معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1147

كِتَابُ المَرْضَى بَابٌ حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ أَبُو الْجَارُودِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، حَدَّثَنَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَكْتُبُ لِلْمَرِيضِ أَقْصَى مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي صِحَّةٍ مَا دَامَ فِي وَثَاقِهِ وَلِلْمُسَافِرِ أَحْسَنَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي حَضَرِهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا رَوَّادٌ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1147

مريض کی عیادت کا بیان باب سیّدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مریض کے لیے صحت میں جو وہ بہت اچھے عمل کرتا ہے وہ اس کی بیماری کے دوران میں لکھے جاتے ہیں۔ اسی طرح مسافر کے لیے جو جتنے اچھے عمل وہ گھر میں موجودگی کے دوران کرتا ہے اتنے اچھے عمل سفر میں لکھے جاتے ہیں۔‘‘
تشریح : بیمار اور مسافر شخص کے لیے عبادات میں تخفیف کی سہولت موجود ہے۔ مریض اور مسافر دوران مرض وسفر نوافل ترک کردیں۔ مؤکدہ سنتوں کا اہتمام نہ کریں اور دیگر عبادات میں کوتاہی کریں تو کچھ مضائقہ نہیں، بلکہ دورانِ صحت وقیام ان کے عبادات کے معمولات کا انہیں مرض وسفر میں پورا اجر وثواب ملتا ہے۔ لہٰذا مریض اور مسافر کو نوافل وسنن چھوٹنے پر یا حالت صحت ومرض سے معمولات عبادات کا اہتمام نہ کرسکنے پر کبیدہ خاطر نہیں ہونا چاہیے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الجنازء، باب اذا کان الرجل یعمل، رقم : ۲۰۹۱ بخاري ادب المفرد، رقم : ۵۰۰۔ بیمار اور مسافر شخص کے لیے عبادات میں تخفیف کی سہولت موجود ہے۔ مریض اور مسافر دوران مرض وسفر نوافل ترک کردیں۔ مؤکدہ سنتوں کا اہتمام نہ کریں اور دیگر عبادات میں کوتاہی کریں تو کچھ مضائقہ نہیں، بلکہ دورانِ صحت وقیام ان کے عبادات کے معمولات کا انہیں مرض وسفر میں پورا اجر وثواب ملتا ہے۔ لہٰذا مریض اور مسافر کو نوافل وسنن چھوٹنے پر یا حالت صحت ومرض سے معمولات عبادات کا اہتمام نہ کرسکنے پر کبیدہ خاطر نہیں ہونا چاہیے۔