معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1144

كِتَابُ المَرْضَى بَابٌ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((مَنْ عَادَ مَرِيضًا خَاضَ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى يَبْلُغَهُ فَإِذَا قَعَدَ عِنْدَهُ غَمَرَتْهُ الرَّحْمَةُ)) فَلَمَّا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا قَالَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا الْعَائِدُ الْمَرِيضَ فَمَا لِلْمَرِيضِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمِّهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا الْحَكَمُ تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1144

مريض کی عیادت کا بیان باب سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: آپ فرما رہے تھے جو کسی بیمار کی بیمار پرسی کرے تو وہ اللہ کی رحمت میں غوطہ زن ہوتا ہے جب اس کے پاس بیٹھا تو رحمت نے اس کو ڈھانپ لیا ‘‘جب آپ جو کچھ فرمانا تھا فرما چکے تو میں نے عرض کیا یہ بیمار پرسی کرنے والے کے لیے ہے تو بیمار کے لیے کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ’’جب کوئی آدمی تین دن تک بیمار رہے تو گناہوں سے اسی طرح پاک ہو جاتا ہے جیسا کہ آج ہی اس کو اس کی ماں نے جنا ہو۔‘‘
تخریج : مسند احمد: ۳؍۴۶۰ معجم الاوسط، رقم : ۹۰۳۔ طبراني کبیر: ۱۱؍۱۹۷، رقم: ۱۱۴۸۱۔