معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1143

كِتَابُ المَرْضَى بَابٌ حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْبَصْرِيُّ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اشْتَكَى أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى ذَلِكَ الْوَجَعِ ثُمَّ لِيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ وَجَعِي هَذَا " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْبَصْرِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الطَّبَّاعِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1143

مريض کی عیادت کا بیان باب سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کوئی بیمار ہو تو درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر یوں کہے۔‘‘ ’’ بِسْمِ اللَّهِ وَبِاللَّهِ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ وَجَعِي هَذَا ۔‘‘
تشریح : (۱) جسم کے جس حصہ کو تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھ کر یہ کلمات کہنے سے ان شاء اللہ العزیز ضرور افاقہ ہوگا۔ لہٰذا اس دم کو یاد کرلیں اور تکلیف کی صورت میں تکلیف زدہ حصے پر ہاتھ رکھ کر دم کرلیا کریں۔ (۲) مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۴۸۰۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الطب، باب کیف الرقي، رقم : ۳۸۹۱۔ سنن ترمذي، کتاب الدعوات باب فی الرقیة، رقم : ۳۵۸۸ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن ابن ماجة، رقم: ۳۵۲۲۔ (۱) جسم کے جس حصہ کو تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھ کر یہ کلمات کہنے سے ان شاء اللہ العزیز ضرور افاقہ ہوگا۔ لہٰذا اس دم کو یاد کرلیں اور تکلیف کی صورت میں تکلیف زدہ حصے پر ہاتھ رکھ کر دم کرلیا کریں۔ (۲) مزید دیکھئے فوائد حدیث نمبر ۴۸۰۔