معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1130

كِتَابُ التَّفْسِيرِ وَ فَضَائِلُ الْقُرْآنِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ عُثْمَانَ أَبُو الْيَقْظَانِ، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثَةٌ لَا يَهُولُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ وَلَا يَنَالُهُمُ الْحِسَابُ هُمْ عَلَى كَثِيبٍ مِنْ مِسْكٍ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ حِسَابِ الْخَلَائِقِ: رَجُلٌ قَرَأَ الْقُرْآنَ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ وَأَمَّ بِهِ قَوْمًا وَهُمْ يَرْضَوْنَ بِهِ وَدَاعٍ يَدْعُو إِلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ وَعَبْدٌ أَحْسَنَ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَبِّهِ وَفِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَوَالِيهِ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ بَشِيرِ بْنِ عَاصِمٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1130

تفسير و فضائل القرآن كا بيان باب سیّدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین آدمیوں کو بہت بڑی گھبراہٹ خوفزدہ نہیں کر سکے گی اور نہ ہی حساب کوئی نقصان پہنچا سکے گا وہ مخلوقات کے حساب سے فارغ ہونے تک کستوری کے ٹیلے پر ہوں گے۔ (۱)ایک وہ شخص جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کرنے کی وجہ سے قرآن کو پڑھا۔ (۲) وہ شخص جس نے لوگوں کو نماز کی امامت کروائی جب کہ وہ اس پر خوش تھے۔ (۳) ایک وہ شخص جس نے اپنے اور اپنے رب کے درمیان اور اپنے مالکوں کے درمیان اچھا معاملہ کیا۔‘‘
تخریج : ضعیف ترغیب وترهیب، رقم : ۸۶۳۔ مجمع الزوائد: ۱؍۳۲۷۔