معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1111

كِتَابُ التَّفْسِيرِ وَ فَضَائِلُ الْقُرْآنِ بَابٌ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خُنَيْسٍ الدِّمْيَاطِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أَسْلَمَ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَصْحَابِ الْأَعْرَافِ فَقَالَ: ((هُمْ رِجَالٌ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَهُمْ عُصَاةٌ لِآبَائِهِمْ فَمَنَعَتْهُمُ الشَّهَادَةُ أَنْ يَدْخُلُوا النَّارَ وَمَنَعَتْهُمُ الْمَعْصِيَةُ أَنْ يَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَهُمْ عَلَى سُورٍ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ حَتَّى تَزُولَ لُحُومُهُمْ وَشُحُومُهُمْ حَتَّى يَفْرُغُ اللَّهُ مِنْ حِسَابِ الْخَلَائِقِ فَإِذَا فَرَغَ اللَّهُ مِنْ حِسَابِ خَلْقِهِ فَلَمْ يَبْقَ غَيْرُهُمْ تَغَمَّدَهُمْ مِنْهُ بِرَحْمَتِهِ فَأَدْخَلَهُمُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1111

تفسير و فضائل القرآن كا بيان باب سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اصحابِ اعراف کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ لوگ ایسے ہوں گے کہ وہ اللہ کی راہ میں شہید ہو جائیں گے مگر وہ اپنے باپوں کے نافرمان ہوں گے تو شہادت نے انہیں جہنم میں جانے سے روک دیا اور ماں باپ کی نافرمانی نے انہیں جنت سے روک دیا تو وہ جنت اور جہنم کے درمیان ایک دیوار پر ہوں گے تو جب ان کے گوشت اور چربیاں پگھل جائیں گی اور اللہ تعالیٰ مخلوقات کے حساب سے فارغ ہو جائیں گے تو جب بغیر حساب والا کوئی نہ باقی ہو گا تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں ڈھانپ لے گا اور اپنی رحمت سے جنت میں داخل کر دے گا۔‘‘
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۳۰۵۳۔ مجمع الزوائد: ۷؍۲۳ قال الهیثمي فیه محمد بن مخلد وهو ضعیف۔