معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1106

كِتَابُ التَّفْسِيرِ وَ فَضَائِلُ الْقُرْآنِ بَابٌ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ يَحْيَى الطَّبِيبُ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ الْأُبُلِّيُّ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((سُورَةٌ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هِيَ إِلَّا ثَلَاثُونَ آيَةً خَاصَمَتْ عَنْ صَاحِبِهَا حَتَّى أَدْخَلَتْهُ الْجَنَّةَ وَهِيَ سُورَةُ تَبَارَكَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا سَلَّامٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1106

تفسير و فضائل القرآن كا بيان باب سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قرآن مجید کی ایک سورت جو صرف تیس آیات پر مشتمل ہے اپنے پڑھنے والے کے متعلق جھگڑے کرے گی یہاں تک اس کو جنت میں داخل کر دے گی وہ سورہ تبارک ہے۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں سورہ الملک کی فضیلت کا بیان ہے کہ اس سورت کو تلاوت کرنے والا روز قیامت یا قبر میں اس کی شفاعت سے بہرہ مند ہوگا۔ لہٰذا اس سورت کی کثرت سے تلاوت کرنی چاہیے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الصلاة، باب فی عدد الاي، رقم : ۱۴۰۰ قال الشیخ الالباني حسن۔ مجمع الزوائد: ۷؍۱۲۷۔ معجم الاوسط، رقم : ۳۶۵۴۔ صحیح الجامع، رقم : ۳۶۴۴۔ اس حدیث میں سورہ الملک کی فضیلت کا بیان ہے کہ اس سورت کو تلاوت کرنے والا روز قیامت یا قبر میں اس کی شفاعت سے بہرہ مند ہوگا۔ لہٰذا اس سورت کی کثرت سے تلاوت کرنی چاہیے۔