معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1095

كِتَابِ الْشَفَاعَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ التُّجِيبِيُّ أَبُو طَاهِرٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الْعِرْقِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ تَفَرَّدَ بِهِ عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1095

شفاعت كا بيان باب سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن میری سفارش میری امت میں سے اہل کبائر کے لیے ہو گی۔‘‘
تشریح : کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کے مرتکبین موحدین اپنے جرائم کی سزا بھگتنے کے بعد جنت میں ضرور داخل ہوں گے اور جہنم میں داخلے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبائر کے مرتکبین کی شفاعت بھی کریں گے۔ اسی طرح دیگر اہل جنت اور فرشتوں کو بھی حق شفاعت سے نوازا جائے گا۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب السنة، باب فی الشفاعة، رقم : ۴۷۳۹ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن ترمذي، کتاب صفة القیامة باب منه، رقم : ۲۴۳۵۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۳۷۸۔ کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کے مرتکبین موحدین اپنے جرائم کی سزا بھگتنے کے بعد جنت میں ضرور داخل ہوں گے اور جہنم میں داخلے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبائر کے مرتکبین کی شفاعت بھی کریں گے۔ اسی طرح دیگر اہل جنت اور فرشتوں کو بھی حق شفاعت سے نوازا جائے گا۔