معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1093

كِتَابِ الْشَفَاعَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ الرُّؤَاسِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ طَلْقِ بْنِ مُعَاوِيَةَ النَّخَعِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَا مِنْ كِتَابٍ يَلْقَى بِمَضِيعَةٍ مِنَ الْأَرْضِ إِلَّا بَعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ مَلَائِكَةً بِأَجْنِحَتِهِمْ وَيُقَدِّسُونَهُ حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ وَلِيًّا مِنْ أَوْلِيَائِهِ فَيَرْفَعَهُ مِنَ الْأَرْضِ يَحُفُّونَهُ، وَمَنْ رَفَعَ كِتَابًا مِنَ الْأَرْضِ فِيهِ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ تَعَالَى رَفَعَ اللَّهُ اسْمَهُ فِي عِلِّيِّينَ وَخَفَّفَ عَنْ وَالِدَيْهِ الْعَذَابَ وَإِنْ كَانَا كَافِرِينَ)) لَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1093

شفاعت كا بيان باب سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’جو کتاب بھی کسی زمین میں ضائع ہونے والی جگہ میں ڈالی جائے تو اللہ تعالیٰ وہاں اپنے فرشتوں کو بھیج دیتا ہے جو اس کو اپنے بازوؤں سے گھیر لیتے ہیں اور اس کو پاک رکھتے ہیں۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء میں سے کسی ولی کو بھیج دیتا ہے تو وہ اسے زمین سے اٹھا لیتا ہے۔ اور جو شخص زمین سے کوئی لکھی ہوئی چیز اٹھا لے جس میں اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے نام کو علیین میں بلند فرما دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے والدین سے عذاب ہلکا کر دیتا ہے چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہوں۔‘‘
تخریج : مجمع الزوائد: ۳؍۱۶۹ قال الهیثمي فیه الحسین بن عبدالغفار وهو متروک۔