معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1091

كِتَابِ الْطِبِّ بَابٌ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ خَلَفٍ الْقَطِيعِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أَخُوهُ قَدْ سُقِيَ بَطْنُهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَخِي قَدْ سُقِيَ بَطْنُهُ فَأَتَيْتُ الْأَطِبَّاءَ فَأَمَرُونِي بِالْكَيِّ أَفَأَكْوِيهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا تَكْوِهِ وَرُدَّهُ إِلَى أَهْلِهِ)) فَمَرَّ بِهِ بَعِيرٌ فَضَرَبَ بَطْنَهُ فَانْخَمَصَ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَتَيْتَ بِهِ الْأَطِبَّاءَ قُلْتَ: النَّارُ شَفَتْهُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ عُقْبَةُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1091

طب كا بيان باب سیّدنا عمران بن حصین کہتے ہیں ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس کے ساتھ اس کا بھائی بھی تھا وہ کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے بھائی کے پیٹ میں پانی جمع ہو گیا ہے میں ڈاکٹروں کے پاس گیا تو وہ مجھے اس کو داغ دینے کا کہہ رہے ہیں تو کیا اس کو داغ دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نہیں اس کو واپس گھر لے جاؤ تو وہاں سے کوئی اونٹ گزرا جس نے اس کے پیٹ میں مارا تو وہ سکڑ گیا وہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر تم ڈاکٹروں کے پاس جاتے تو تم یوں کہنے لگتے کہ اس کو آگ نے شفا دی۔‘‘
تخریج : معجم الاوسط، رقم : ۴۸۰۱۔ معجم طبراني کبیر: ۱۸؍۱۵۳۔ مجمع الزوائد: ۵؍۹۷۔ قال الهیثمي: عبدالله بن عیسٰی الخزاز ضعیف۔