معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1079

كِتَابِ الْقِرَاءَاتِ بَابٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَاجِيَةَ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ الْمُسْتَمْلِي، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو سُلَيْمَانَ الْكُرَيْزِيُّ الزُّبَيْرِيُّ الْقَاضِي، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ: ﴿فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ﴾ [الواقعة: 89] لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا حَمَّادٌ وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا دَاوُدُ تَفَرَّدَ بِهِ هَارُونُ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1079

قرآءت كا بيان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں یوں پڑھا: ﴿ فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ ﴾ خوشی اور خوشبو ہو گی۔‘‘
تشریح : اس آیت میں تبدیلی قرأت کا بیان ہے کہ لفظ فروح کو را کے فتح اور را کے ضمہ کے ساتھ پڑھنا بھی جائز ہے۔ البتہ را کا فتح زیادہ مشہور ہے۔
تخریج : سنن ابي داود، کتاب الحروف، باب رقم: ۳۹۹۱۔ سنن ترمذي، کتاب القراء ات، باب سورة الواقعة، رقم : ۲۹۳۸ قال الشیخ الالباني صحیح۔ مجمع الزوائد: ۷؍۱۵۶۔ اس آیت میں تبدیلی قرأت کا بیان ہے کہ لفظ فروح کو را کے فتح اور را کے ضمہ کے ساتھ پڑھنا بھی جائز ہے۔ البتہ را کا فتح زیادہ مشہور ہے۔