كِتَابِ الْقِرَاءَاتِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَرَأَ: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ [البقرة: 125] " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رَوْحٍ إِلَّا يَزِيدُ وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا أُمَيَّةُ تَفَرَّدَ بِهِ الْأَبَّارُ
قرآءت كا بيان
باب
سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ’’﴿ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى ﴾ ’’اور تم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنالو۔‘‘
تشریح :
مقام ابراہیم سے مراد وہ پتھر ہے جہاں ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کے نشان ہیں۔ حاجی ومعتمر کو طواف کے بعد اس جگہ نماز پڑھنے کا حکم ہے۔
تخریج :
سنن ابی داود، کتاب الحروف باب، رقم : ۳۹۶۹ قال الشیخ الالباني صحیح۔ سنن نسائي، رقم: ۲۹۶۳۔ معجم الاوسط، رقم : ۷۰۱۔
مقام ابراہیم سے مراد وہ پتھر ہے جہاں ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کے نشان ہیں۔ حاجی ومعتمر کو طواف کے بعد اس جگہ نماز پڑھنے کا حکم ہے۔