معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1064

كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالِاسْتِغْفَارِ بَابٌ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَزِيدَ السِّجِسْتَانِيُّ، بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ عَرَبِيٍّ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكٍ الْجَزَرِيِّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْجَرَّاحِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلِ بْنِ مُقَرِّنٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((النَّدَمُ تَوْبَةٌ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ النَّضْرِ بْنِ عَرَبِيٍّ إِلَّا ابْنُ سَوَّارٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1064

توبہ و استغفار کا بیان باب سیّدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نادم اور شرمندہ ہونا بھی توبہ ہے۔‘‘
تشریح : (۱) گناہ اور غلطی کا صدور کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے لیکن اگر بندہ گناہ کرنے کے بعد اس پر ڈٹ جائے۔ ندامت و شرمندگی محسوس نہ کرے یا اصرار کرے تو یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ (۲) ارتکاب گناہ کے بعد عدم ندامت ایمان میں کمی کی علامت ہے۔ (۳) صغیرہ گناہوں پر اصرار بھی انسان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ لَا تَحْقِرَنَّ صَغِیْرَةً اِنَّ الْجِبَالَ مِنَ الْحَصٰی ’’چھوٹے گناہوں کو بھی حقیر نہ کیونکہ پہاڑ کنکریوں کا ڈھیر ہیں۔‘‘
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب الزهد، باب ذکر التوبة، رقم : ۴۲۵۲ قال الشیخ الالباني : صحیح۔ مسند احمد: ۱؍۳۷۶۔ (۱) گناہ اور غلطی کا صدور کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے لیکن اگر بندہ گناہ کرنے کے بعد اس پر ڈٹ جائے۔ ندامت و شرمندگی محسوس نہ کرے یا اصرار کرے تو یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ (۲) ارتکاب گناہ کے بعد عدم ندامت ایمان میں کمی کی علامت ہے۔ (۳) صغیرہ گناہوں پر اصرار بھی انسان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ لَا تَحْقِرَنَّ صَغِیْرَةً اِنَّ الْجِبَالَ مِنَ الْحَصٰی ’’چھوٹے گناہوں کو بھی حقیر نہ کیونکہ پہاڑ کنکریوں کا ڈھیر ہیں۔‘‘