معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1062

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، بِمَدِينَةِ الرَّسُولِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَنَةَ 283 ثَلَاثٍ وَثَمَانِينَ وَمِائَتَيْنِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُسْلِمَةً أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْو مِنْهُ عُضْوًا مِنَ النَّارِ)) لَا يُرْوَى عَنْ سَهْلٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1062

دلوں کونرم کرنے کا بیان باب سیّدنا سہل بن سعد کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے ایک غلام مسلمان آزاد کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے عوض اس کے ایک ایک جوڑ کو آزاد کر دے گا۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں گردن آزاد کرنے کی فضیلت کا بیان ہے اور یہ افضل اعمال سے ہے، نیز گردن چھڑانے سے جہنم سے خلاصی اور جنت میں داخلہ نصیب ہوتا ہے۔ (۲) خصی اور ناقص الاعضا غلام کے بجائے کامل الاعضاء غلام کو آزاد کرانا افضل ہے۔ ناقص الاعضاء غلام کو چھڑانے میں بھی فضیلت ہے۔ لیکن کامل الاعضا اور قیمتی غلام کو آزاد کرانا زیادہ بہتر ہے۔ ( شرح النووي: ۵؍۲۸۸)
تخریج : بخاري، کتاب العتق، باب ما جاء فی العتق، رقم : ۲۵۱۷۔ سنن ترمذي، رقم : ۱۵۴۱۔ مجمع الزوائد: ۴؍۳۴۳۔ (۱) اس حدیث میں گردن آزاد کرنے کی فضیلت کا بیان ہے اور یہ افضل اعمال سے ہے، نیز گردن چھڑانے سے جہنم سے خلاصی اور جنت میں داخلہ نصیب ہوتا ہے۔ (۲) خصی اور ناقص الاعضا غلام کے بجائے کامل الاعضاء غلام کو آزاد کرانا افضل ہے۔ ناقص الاعضاء غلام کو چھڑانے میں بھی فضیلت ہے۔ لیکن کامل الاعضا اور قیمتی غلام کو آزاد کرانا زیادہ بہتر ہے۔ ( شرح النووي: ۵؍۲۸۸)