كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حَدَّثَنَا نُوحٌ الْأُبُلِّيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ فَرَائِضَ فَلَا تُضَيِّعُوهَا وَحَّدَ حُدُودًا فَلَا تَعْتَدُوهَا وَسَكَتَ عَنْ كَثِيرٍ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلَا تَتَكَلَّفُوهَا رَحْمَةً مِنَ اللَّهِ فَاقْبَلُوهَا)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قُرَّةَ إِلَّا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ
دلوں کونرم کرنے کا بیان
باب
سیّدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ’’اللہ تعالیٰ نے کچھ فرائض مقرر کئے ہیں انہیں ضائع نہ کرو اور کچھ حدیں مقرر کی ہیں ان سے تجاوز نہ کرو اور بہت سی چیز سے بھولے بغیر خاموش رہا تو تم ان کی تکلیف نہ اٹھاؤ یہ اللہ کی رحمت ہے اسے قبول کرو۔‘‘
تخریج : ضعیف الجامع، رقم : ۱۵۹۷۔ مجمع الزوائد: ۱؍۱۷۱۔