معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1054

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ شَاذَوَيْهِ الْأَصْبَهَانِيُّ أَبُو مُسْلِمٍ النَّحْوِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ، صَاحِبُ الْمُصَلَّى حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَعِينٍ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ لَا يَرْحَمْ لَا يُرْحَمْ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْقَاسِمِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1054

دلوں کونرم کرنے کا بیان باب سیّدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو دوسروں پر رحم نہ کرے اس پر بھی رحم نہیں کیا جاتا۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں اولاد، اور عام لوگوں سے محبت وشفقت کرنے کی تاکید ہے کہ لوگوں پر شفقت وملائمت کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت سایہ فگن ہوتی ہے اور ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے ضرور بہرہ ور ہوں گے۔
تخریج : بخاري، کتاب الادب، باب رحمة الناس، رقم : ۶۰۱۳۔ سنن ترمذي، رقم : ۱۹۱۱۔ ابن حبان، رقم : ۴۵۷۔ اس حدیث میں اولاد، اور عام لوگوں سے محبت وشفقت کرنے کی تاکید ہے کہ لوگوں پر شفقت وملائمت کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت سایہ فگن ہوتی ہے اور ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے ضرور بہرہ ور ہوں گے۔