معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1053

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ مِهْرَانَ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ إِلَّا أَبُو النَّضْرِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1053

دلوں کونرم کرنے کا بیان باب سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کو کوئی چیز میسر نہ ہو وہ اس سے اپنے آپ کو میسر شدہ بتائے تو ایسا شخص جھوٹ کا جوڑا پہننے والے کی طرح ہے۔‘‘
تشریح : (۱) اپنی کمزوری کو چھپا کر لوگوں کے سامنے بناوٹی نمود ظاہر کرنا ناجائز ہے اور اس کی بہت سی قباحتیں اور ہلاکتیں ہیں۔ (۲) حقیقی زندگی گزارنا اچھا فعل ہے بناوٹی اور غیر حقیقی زندگی گزارنا مکروہ فعل اور دھوکہ ہے جو کسی صورت بھی جائز نہیں۔ (۳) سوکن کو تکلیف دینے کے لیے غیر شرعی ذرائع استعمال کرنا جائز نہیں۔
تخریج : بخاري، کتاب النکاح، باب المتشبع بما لم ینل، رقم : ۵۲۱۹۔ مسلم، کتاب اللباس، باب النهي عن التذویر، رقم : ۲۱۲۹۔ (۱) اپنی کمزوری کو چھپا کر لوگوں کے سامنے بناوٹی نمود ظاہر کرنا ناجائز ہے اور اس کی بہت سی قباحتیں اور ہلاکتیں ہیں۔ (۲) حقیقی زندگی گزارنا اچھا فعل ہے بناوٹی اور غیر حقیقی زندگی گزارنا مکروہ فعل اور دھوکہ ہے جو کسی صورت بھی جائز نہیں۔ (۳) سوکن کو تکلیف دینے کے لیے غیر شرعی ذرائع استعمال کرنا جائز نہیں۔