معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1041

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَامَانَ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ، عَنْ يَزِيدَ (بَرِيدَ) بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهَا صَبِيَّانِ لَهَا تُرْضِعُهُمَا فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا يُعْطِيهَا فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا يُعْطِيهَا حَتَّى أَصَابَ ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ فَأَعْطَاهَا فَأَعْطَتْ هَذَا تَمْرَةً وَهَذَا تَمْرَةً وَأَمْسَكَتْ تَمْرَةً فَبَكَى أَحَدُ الصَّبِيَّيْنِ فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ شَقَّتَيْنِ فَأَعْطَتْ هَذَا نِصْفًا وَهَذَا نِصْفًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ مُرْضِعَاتٌ رَحِيمَاتٌ بِأَوْلَادِهِنَّ لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَى أَزْوَاجِهِنَّ دَخَلَتْ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادٍ إِلَّا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1041

دلوں کونرم کرنے کا بیان باب سیّدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اس کے ساتھ اس کے دو بچے تھے جن کو وہ دودھ پلا رہی تھی اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا مگر آپ نے اسے دینے کے لیے کچھ بھی نہ پایا صرف تین کھجوریں ملیں جو آپ نے اسے دے دیں تو اس نے ایک کھجور ایک کودیدی اور ایک دوسرے کو اور تیسری اپنے پاس رکھ لی پھر دونوں میں سے ایک رویا تو تیسری کو توڑ کر آدھی ایک کو دے دی اور آدھی دوسرے کو دے دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مائیں بچوں کو اٹھانے والی، دودھ پلانے والی اپنی اولاد پر رحم کرنے والی اگر خاوندوں کے ساتھ اُن کے معاملات ایسے نہ ہوں تو ان کی نماز گاہیں جنت میں داخل ہو جائیں۔‘‘
تخریج : سنن ابن ماجة، کتاب النکاح، باب فی المرأة تؤذی زوجها، رقم : ۲۰۱۳ قال الشیخ الالباني ضعیف۔ ضعیف الجامع، رقم : ۲۶۷۸۔ مستدرك حاکم: ۴؍۱۹۱۔ مسند احمد: ۵؍۲۵۲۔