معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1028

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْأَعْلَمُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، وَحُمَيْدٍ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَ: ((مَنْ طَالَ عُمْرُهُ وَحَسُنَ عَمَلُهُ)) قَالَ: وَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ قَالَ: ((مَنْ طَالَ عُمْرُهُ وَسَاءَ عَمَلُهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ إِلَّا حَمَّادٌ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1028

دلوں کونرم کرنے کا بیان باب سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک آدمی نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کونسا آدمی سب سے بہتر ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھا ہو‘‘ اس نے کہا اور بُرا کون ہے ؟ فرمایا جس کی عمر لمبی ہو اور عمل برا ہو۔‘‘
تشریح : (۱) لمبی عمر اور زیادہ اچھے اعمال یقینا انسان کی خوشبختی کی علامت ہے۔ (۲) جس کی عمر بھی لمبی ہو اعمال بھی برے ہوں اس سے بڑا بدبخت بھی کوئی نہیں ہو سکتا۔ (۳) انسان کو اپنی زندگی کے ایام کو غنیمت جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اچھے اعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ وباللہ التوفیق۔
تخریج : مسند احمد: ۵؍۴۹۔ قال شعیب الارناؤط : حدیث حسن۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۲۰۳۔ سنن ترمذي، کتاب الزهد، باب منه، رقم : ۲۳۳۰۔ معجم الاوسط، رقم : ۵۴۴۹۔ صحیح الجامع، رقم : ۳۲۹۷۔ (۱) لمبی عمر اور زیادہ اچھے اعمال یقینا انسان کی خوشبختی کی علامت ہے۔ (۲) جس کی عمر بھی لمبی ہو اعمال بھی برے ہوں اس سے بڑا بدبخت بھی کوئی نہیں ہو سکتا۔ (۳) انسان کو اپنی زندگی کے ایام کو غنیمت جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اچھے اعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ وباللہ التوفیق۔