معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1024

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْمُطَرِّزُ الْمُقْرِئُ أَبُو مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعِ بْنِ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلَابٍ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ ضَمِنَ لِي مَا بَيْنَ لِحْيَيْهِ وَرِجْلَيْهِ ضَمِنْتُ لَهُ الْجَنَّةَ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَنِ عَمْرٍو إِلَّا مَعْقِلٌ تَفَرَّدَ بِهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلَابٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1024

دلوں کونرم کرنے کا بیان باب سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اپنے دو جبڑوں کے درمیان اور ٹانگوں کے درمیان والی چیز کا میرے لیے ضامن ہو جائے تو میں اس کے لیے جنت کا ضامن ہو جاتا ہوں۔‘‘
تشریح : (۱) اس حدیث میں زبان اور شرمگاہ کی حفاظت کی تاکید ہے کہ زبان وشرمگاہ کا محافظ اور انہیں صحیح استعمال کرنے والا جنت میں داخل ہوگا۔ (۲) زبان اور شرمگاہ کا غلط استعمال جہنم کا باعث ہے۔ لہٰذا زبان کو بہت محتاط اور شرمگاہ کو شرعی رخصتوں کے مطابق ہی استعمال کرنا چاہیے۔
تخریج : بخاري، کتاب الرقاق، باب حفظ اللسان، رقم : ۶۴۷۴۔ سنن ترمذي، کتاب الزهد، باب حفظ اللسان، رقم : ۲۴۰۸۔ مجمع الزوائد: ۱۰؍۳۰۰۔ (۱) اس حدیث میں زبان اور شرمگاہ کی حفاظت کی تاکید ہے کہ زبان وشرمگاہ کا محافظ اور انہیں صحیح استعمال کرنے والا جنت میں داخل ہوگا۔ (۲) زبان اور شرمگاہ کا غلط استعمال جہنم کا باعث ہے۔ لہٰذا زبان کو بہت محتاط اور شرمگاہ کو شرعی رخصتوں کے مطابق ہی استعمال کرنا چاہیے۔