معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1022

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ أَبُو اللَّيْثِ (اللَّيْثُ أَبُو الْقَاسِمِ) النَّحْوِيُّ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، سَمِعْتُ الْوَضِينَ بْنَ عَطَاءٍ، يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((خُذُوا الْعَطَاءَ مَا دَامَ عَطَاءً فَإِذَا صَارَ رِشْوَةً عَلَى الدِّينِ فَلَا تَأْخُذُوهُ وَلَسْتُمْ بِتَارِكِيهِ يَمْنَعُكُمُ الْفَقْرُ وَالْحَاجَةُ أَلَا إِنَّ رَحَى بَنِي مَرَحٍ قَدْ دَارَتْ وَقَدْ قُتِلَ بَنُو مَرَحٍ أَلَا إِنَّ رَحَى الْإِسْلَامِ دَائِرَةٌ فَدُورُوا مَعَ الْكِتَابِ حَيْثُ دَارَ أَلَا إِنَّ الْكِتَابَ وَالسُّلْطَانَ سَيَفْتَرِقَانِ فَلَا تُفَارِقُوا الْكِتَابَ أَلَا إِنَّهُ سَيَكُونُ أُمَرَاءُ يَقْضُونَ لَكُمْ، فَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ أَضَلُّوكُمْ وَإِنْ عَصَيْتُمُوهُمْ قَتَلُوكُمْ)) قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ نَصْنَعُ؟ قَالَ: ((كَمَا صَنَعَ أَصْحَابُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ نُشِرُوا بِالْمَنَاشِيرِ وَحُمِلُوا عَلَى الْخَشَبِ مَوْتٌ فِي طَاعَةٍ خَيْرٌ مِنْ حَيَاةٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ))

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1022

دلوں کونرم کرنے کا بیان باب سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تک عطیہ عطیہ رہے اس کو تم لے سکتے ہو مگر جب قرض پر رشوت بن جائے تو وہ ہرگز نہ لو اور تم اسے چھوڑ نہیں سکو گے کیونکہ تمہاری ضرورت اور فقیری تمہیں نہ لینے سے روکے گی۔ خبردار! ناز و نخرہ کرنے والوں کی چکی گھوم گئی ہے۔ اور ان کی اولاد قتل ہو چکی ہے۔ خبردار! اسلام کی چکی گھوم رہی ہے، تم بھی کتاب اللہ کے ساتھ گھومو! خبردار! کتاب اور حکمران الگ الگ ہو جائیں گے لیکن تم کتاب سے الگ نہ ہونا، خبردار! عنقریب تمہارے حکمران ہوں گے جو تمہارے لیے ایسے فیصلے کریں گے کہ اگر تم ان کی اطاعت کرو تو گمراہ ہو جاؤ گے اور اگر ان کی نافرمانی کرو تو وہ تمہیں قتل کریں گے۔‘‘ صحابی نے کہا، اے اللہ کے رسول! تب ہم کیا کریں ؟ آپ نے فرمایا ’’جس طرح عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں نے کیا ان کو آروں سے چیرا گیا، انہیں سولی پر لٹکایا گیا بھلائی میں مرنا اللہ کی نافرمانی میں مرنے سے بہتر ہے۔‘‘
تخریج : مجمع الزوائد: ۵؍۲۳۸ قال الهیثمي یزید بن مرثد لم یسمع من معاذ۔ کنز العمال، رقم : ۱۰۸۰۔ معجم طبراني کبیر: ۲۰؍۹۰، رقم: ۱۷۲۔