معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1018

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حَدَّثَنَا غَالِبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَرْذَعِيُّ، بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ، حَدَّثَنَا جَدِّي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَازِعِ عَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثَةٌ مَنْ فَعَلَهُنَّ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ: مَنْ سَعَى فِي فَكَاكِ رَقَبَةٍ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ وَمَنْ تَزَوَّجَ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ وَمَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيِّتَةً ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1018

دلوں کونرم کرنے کا بیان باب سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اللہ تعالیٰ پر اعتماد کرتے ہوئے اور اس سے ثواب کا ارادہ رکھتے ہوئے تین اعمال انجام دے تو اللہ تعالیٰ پر حق ہو جاتا ہے کہ وہ اس کی مدد کرے اور اس کے لیے برکت ڈال دے۔ (۱) جو شخص اللہ پر اعتماد کر کے ثواب کے لیے غلام کو آزاد کرنے میں کوشش کرے تو اللہ پر لازم ہے کہ اس کی مدد کرے اور اس کے اس کام میں برکت ڈال دے۔ (۲) اسی طرح جو شخص اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے ثواب کی نیت سے کسی عورت سے شادی کرے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے کہ وہ اس کی مدد کرے گا اور اس کے لیے اس کے کام میں برکت ڈال دے گا۔ (۳) اسی طرح جو شخص مردہ زمین کو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے ثواب کی نیت سے زندہ اور آباد کرے تو اللہ تعالیٰ پر لازم ہو جاتا ہے کہ وہ اس کی مدد فرمائے اور اس کے کام میں برکت ڈالے۔‘‘
تخریج : ضعیف الجامع:رقم: ۲۵۴۴۔ سلسلة ضعیفة، رقم : ۱۲۵۶۔ مجمع الزوائد: ۴؍۲۵۷۔ معجم الاوسط، رقم : ۴۹۱۸۔