كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ أَبِي جَمِيلٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَمَاعَةَ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنَّهَا تُسْتَحَاضُ فَزَعَمَتْ أَنَّهُ قَالَ: ((ذَلِكَ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ فَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ ثُمَّ صَلِّي)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا ابْنُ سَمَاعَةَ، تَفَرَّدَ بِهِ عِمْرَانُ بْنُ أَبِي جَمِيلٍ وَفَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ هَذِهِ هِيَ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ وَاسْمُ أَبِي حُبَيْشٍ: قَيْسٌ، وَلَيْسَتْ بِفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ الْفِهْرِيَّةِ الَّتِي رَوَتْ قِصَّةَ طَلَاقِهَا
طہارت کا بیان
باب
سیّدنا فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ وہ نبی علیہ السلام کے پاس حاضر ہوئیں اور کہنے لگیں : مجھے استحاضہ آتا ہے۔ آپ نے فرمایا یہ ایک رگ ہے جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو جب وہ چلا جائے تو غسل کر اور اپنے آپ سے خون دھو کر نماز پڑھ۔‘‘
تشریح :
(۱) استحاضہ عاذل رگ پھٹنے سے لاحق ہوتا ہے اور اس مرض کی وجہ سے ایام ماہواری کے سوا باقی ایام میں بھی عورت کی شرمگاہ سے خون رستا رہتا ہے۔
(۲) مستحاضہ کا حکم عام طاہر عورتوں کی مثل ہے کہ وہ ایام حیض کے سوا خاوند کے لیے حلال ہے اور نماز، روزہ، حج، اعتکاف اور دیگر احکام انجام دے سکتی ہے۔
(۳) مستحاضہ عورت ہر فرض نماز کے وقت نئے سرے سے وضو کرے گی اس کے علاوہ وہ عام پاک عورتوں کی مثل ہی ہے۔
تخریج :
سنن ابی داود، کتاب الطهارة، باب فی المرأة تستحاض، رقم : ۲۸۰۔ سنن نسائي، کتاب الطهارة، باب ذکر الاغتسال، رقم : ۲۰۱ قال الشیخ الالباني صحیح۔