معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1003

كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ حَدَّثَنَا حُسْنُونُ بْنُ أَحْمَدَ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ النَّاسَ كَإِبِلٍ مِائَةٍ لَا تَجِدُ فِيهَا رَاحِلَةً)) قَالَ: وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا نَعْلَمُ شَيْئًا خَيْرًا مِنْ أَلْفٍ مِثْلَهُ إِلَّا الرَّجُلَ الْمُؤْمِنَ))

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 1003

دلوں کونرم کرنے کا بیان باب سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگوں کی مثال اونٹوں کی ہے کہ سو میں سے ایک بھی سواری کے قابل نہیں پاؤ گے۔‘‘ آپ نے فرمایا: ’’ہم اس جیسے ہزار میں سے صرف مومن مرد کو ہی بہتر سمجھتے ہیں۔‘‘
تشریح : معلوم ہوا لوگوں کی اکثریت امین و دیانتدار نہیں ہوتی ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب الرقاق، باب رفع الامانة، رقم : ۶۴۹۸۔ مسلم، کتاب فضائل الصحابة، باب قوله صلی الله علیه وسلم الناس کامل، رقم : ۲۵۴۷۔ سنن ترمذي، رقم : ۲۸۷۲۔ مسند احمد: ۲؍۷۔ معلوم ہوا لوگوں کی اکثریت امین و دیانتدار نہیں ہوتی ہے۔