معجم صغیر للطبرانی - حدیث 100

كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَيْثَمِ الْبَغْدَادِيُّ، صَاحِبُ الطَّعَامِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَاحِ الْجَرْجَرَائِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبِ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: " جَاءَتْ أُمُّ بَنِي أَبِي طَلْحَةَ وَهِيَ أُمُّ سُلَيْمٍ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ مِنْ غُسْلٍ إِذَا رَأَتْ مَا يَرَى الرَّجُلُ فَضَحِكْتُ وَقُلْتُ: أَتَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَوْلَا ذَلِكَ لَمَا كَانَ يُشْبِهُ أُمَّهُ)) لَمْ يَرْوِهِ عَنِ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَاح وَلَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا عَنْ هَذَا الشَّيْخِ

ترجمہ معجم صغیر للطبرانی - حدیث 100

طہارت کا بیان باب سیدہ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کہ ابوطلحہ کے بیٹوں کی ماں آئی جس کا نام اُمّ سلیم تھا کہنے لگی یارسول اللہ! اللہ تعالیٰ حق سے نہیں شرماتا کیا عورت پر بھی غسل ہے جب کہ وہ اس طرح خواب دیکھے جس طرح مرد دیکھتا ہے؟ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں ہنسنے لگی کہ کیا عورت کو بھی احتلام ہوسکتا ہے آپ نے فرمایا: ’’اگر ایسے نہ ہوتا تو بچہ اپنی ماں سے مشابہت نہ رکھتا۔‘‘
تشریح : (۱) عورت کو بھی مرد کی طرح احتلام ہوتا ہے اور احتلام کی صورت میں عورت پر بھی غسل واجب ہے۔ (۲) عورت کو احتلام ہونے کی وجہ سے ہی بعض بچوں کی مشابہت والدہ سے ہوتی ہے۔ (۳) شرعی مسائل جاننے کے لیے شرم وحیا کو آڑے نہ آنے دیا جائے۔
تخریج : بخاري، کتاب العلم، باب الحیاء فی العلم، رقم : ۱۳۰۔ مسلم، کتاب الحیض باب وجوب الغسل، رقم : ۳۱۰۔ (۱) عورت کو بھی مرد کی طرح احتلام ہوتا ہے اور احتلام کی صورت میں عورت پر بھی غسل واجب ہے۔ (۲) عورت کو احتلام ہونے کی وجہ سے ہی بعض بچوں کی مشابہت والدہ سے ہوتی ہے۔ (۳) شرعی مسائل جاننے کے لیے شرم وحیا کو آڑے نہ آنے دیا جائے۔