كِتَابُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَصِفَتٍهِمَا بَابٌ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، نا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهِ
جنت اور جہنم کے خصائل
باب
ابن ابی خالد نے اس اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے۔
تشریح :
مذکورہ حدیث سے امت محمدیہ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ علامہ سیوطی رحمہ اللہ اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے رقمطراز ہیں: آخر دن، سے مراد زمانہ کے اعتبار سے ہے۔ یعنی ہم آخری امت درجہ میں سب سے پہلے ہیں ، یہ شرف اس امت کو حاصل ہے کہ وجود کے اعتبار سے یہ امت اگرچہ سب امتوں سے آخر میں آئی ہے۔ لیکن آخرت میں بقیہ امتوں سے سبقت لے جانے والی ہے کہ ان کا حشر سب سے پہلے ہوگا۔ حساب بھی اس امت کا سب سے پہلے ہوگا۔ سب سے پہلے فیصلہ ان کے بارے میں سنایا جائے گا۔ بقیہ امتوں کی نسبت یہ امت سب سے پہلے جنت میں جائے، اس بات کی دلیل سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہم دنیا میں آنے کے اعتبار سے آخر میں ہیں ، اور قیامت کے دن درجہ میں سب سے پہلے ہوں گے، سب مخلوقات سے پہلے ہمارے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا۔‘‘ (مسلم، کتاب الجمعۃ، رقم: ۸۵۶، دیکھئے شرح سنن نسائي: ۱؍۸)
مذکورہ بالا حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اہل جنت کو حسن وجمال ان کے اعمال ودرجات کے مطابق ملے گا۔
تخریج :
صحیح ابن حبان، رقم: ۵۷۶۴۔ مسند احمد: ۲؍ ۴۴۰۔ صحیح ترغیب وترهیب، رقم: ۲۵۶۰۔