مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 960

كِتَابُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَصِفَتٍهِمَا بَابٌ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، نا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يُلْقَى فِي النَّارِ أَهْلُهَا وَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ؟ حَتَّى يَأْتِيَهَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى فَيَضَعَ فِيهَا قَدَمَهُ فَتَبْرَدَ أَوْ تَقُولَ: قَطْ قَطْ ".

ترجمہ مسند اسحاق بن راہویہ - حدیث 960

جنت اور جہنم کے خصائل باب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جہنمیوں کو جہنم میں ڈالا جائے گا، تو وہ یہی کہے گی: کیا کچھ اور ہے؟ حتیٰ کہ اس کے پاس اللہ تبارک وتعالیٰ آئے گا تو وہ اپنا قدم اس میں رکھے گا تو وہ سمٹ جائے گی اور کہے گی: کافی ہے، کافی ہے۔‘‘
تشریح : مذکورہ حدیث سے جہنم کی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں انسان اور جن داخل کر دئیے جائیں گے، اس کے باوجود وہ نہیں بھرے گی۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے آدمی جہنم میں جائیں گے۔ اور جہنم نہیں بھرے گی تو اللہ ذوالجلال نے وعدہ کیا، جیسا کہ قرآن مجید میں ہے: ﴿لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الجنة وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ﴾ (السجدة: ۱۳) ’’میں جہنم کو انسانوں اور جنوں سے بھر دوں گا۔‘‘ لیکن جب جن وانس جہنم میں جائیں گے، اس کے بعد اللہ ذوالجلال پوچھے گا: تو بھر گئی ہے یا نہیں ؟ وہ جواب دے گی: کیا کچھ اور بھی ہے؟ یعنی اگرچہ میں بھر گئی ہوں ، لیکن یا اللہ تیرے دشمنوں کے لیے میرے دامن میں اب بھی گنجائش ہے۔ تو اللہ ذوالجلال اس کے بعد اپنا قدم رکھیں گے تو جہنم پکار اٹھے گی: کافی ہے، کافی ہے۔
تخریج : بخاري، کتاب التفسیر، باب قوله (وتقول هل من مزید)، رقم: ۴۸۴۹۔ مسلم، کتاب الجنة و صفة، باب النار یدخلها الجبارون الخ، رقم: ۲۸۴۸۔ مذکورہ حدیث سے جہنم کی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں انسان اور جن داخل کر دئیے جائیں گے، اس کے باوجود وہ نہیں بھرے گی۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے آدمی جہنم میں جائیں گے۔ اور جہنم نہیں بھرے گی تو اللہ ذوالجلال نے وعدہ کیا، جیسا کہ قرآن مجید میں ہے: ﴿لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الجنة وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ﴾ (السجدة: ۱۳) ’’میں جہنم کو انسانوں اور جنوں سے بھر دوں گا۔‘‘ لیکن جب جن وانس جہنم میں جائیں گے، اس کے بعد اللہ ذوالجلال پوچھے گا: تو بھر گئی ہے یا نہیں ؟ وہ جواب دے گی: کیا کچھ اور بھی ہے؟ یعنی اگرچہ میں بھر گئی ہوں ، لیکن یا اللہ تیرے دشمنوں کے لیے میرے دامن میں اب بھی گنجائش ہے۔ تو اللہ ذوالجلال اس کے بعد اپنا قدم رکھیں گے تو جہنم پکار اٹھے گی: کافی ہے، کافی ہے۔