كِتَابُ الزُّهْدِ بَابٌ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا هُشَيْمٌ، عَنِ الْمُجَالِدِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ وَهِيَ تَبْكِي، فَقُلْتُ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، مَا يُبْكِيكِ؟ فَقَالَتْ: مَا أَشْبَعُ مِنْ طَعَامٍ وَأَشْتَهِي أَنْ أَبْكِيَ إِلَّا بَكَيْتُ وَذَلِكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَشْبَعْ مِنْ خُبْزِ بُرٍّ فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ حَتَّى قُبِضَ
زہد کے مسائل
باب
مسروق نے بیان کیا: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گیا تو وہ رو رہی تھیں ، میں نے ان سے کہا: ام المومنین! آپ کیوں رو رہی ہیں ؟ انہوں نے فرمایا: میں کھانے سے جو شکم سیر ہوتی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ روؤں تو میں رو پڑتی ہوں اور یہ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن میں دو بار گندم کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی حتیٰ کہ آپ وفات پا گئے۔
تشریح :
مذکورہ حدیث سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زہد واستغنا اور قناعت کا اثبات ہوتا ہے۔ حالانکہ اسلام کے ابتدائی سالوں میں مسلمانوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے آخری سالوں میں اللہ ذوالجلال نے مسلمانوں کے حالات بہتر فرما دیے، پھر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ بھر کر دو وقت کھانا نہیں کھایا بلکہ جو آتا اس کو صدقہ کردیتے تھے۔
تخریج :
بخاري، کتاب الاطعمة، باب ما کان النبی صلی الله علیه وسلم واصحابة یاکلون۔ مسلم، کتاب الزهد، رقم: ۲۹۷۴۔ ترمذي، رقم: ۲۳۵۶۔