كِتَابُ الزُّهْدِ بَابٌ وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَهُمْ: ((أَتَدْرُونَ مَا النَّمِيمَةُ؟)) فَقَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: ((نَقْلُ حَدِيثِ النَّاسِ بَعْضِهِمْ إِلَى بَعْضٍ لِيُفْسِدَ بَيْنَهُمْ))وَقَالَ: لَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ وَادِيَيْنِ مِنْ مَالٍ لَابْتَغَى وَادِيًا ثَالِثًا، وَلَا يَمْلَأُ نَفْسَ بَنِي آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ، وَيَعْفُوا اللَّهُ عَنْ مَنْ يَشَاءُ "
زہد کے مسائل
باب
اسی (سابقہ ۴۴۰) سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ’’کیا تم جانتے ہو کہ ’’نمیمہ‘‘ کیا ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگوں کی بات کو دوسرے لوگوں تک پہنچانا تاکہ وہ ان کے درمیان بگاڑ پیدا کرے۔‘‘ اور آپ نے فرمایا: ’’اگر انسان کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری وادی تلاش کرے گا، انسان کے نفس کو (قبر کی) مٹی ہی بھرے گی، اور اللہ جس سے چاہتا ہے درگزر فرماتا ہے۔‘‘
تشریح :
(۱).... مذکورہ حدیث سے چغل خوری کا مفہوم واضح ہوتا ہے، فساد پھیلانے کے لیے ایک دوسرے کی بات آگے منتقل کرنا، ایسے لوگوں کے متعلق (صحیح مسلم، رقم: ۱۰۵) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَدْخُلُ الجَنَّةَ نَمَّامٌ۔)).... ’’چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔‘‘
اس سے معلوم ہوا کہ چغلی حرام ہے اور اللہ ذوالجلال نے کفار کی صفات میں ایک صفت بیان فرمائی ہے: ﴿هَمَّازٍ مَّشَّآءٍ مبِنَمِیْمٍ﴾ (القلم: ۱۱).... ’’بہت طعنے دینے والا، بہت زیادہ چغل خور۔‘‘
اتنی سخت وعید شریعت نے کیوں فرمائی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ چغلی سے باہمی محبت والفت کی جڑ کٹ جاتی ہے اور چغل خور معاشرے کو برباد کر کے رکھ دیتا ہے۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ’’ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور کسی بڑے (مشکل) کام کی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا، ان میں سے ایک تو اپنے پیشاب سے پرہیز نہیں کرتا تھا۔ اور دوسرا ’’فَکَانَ یَمْشِیْ بِالنَّمِیْمَۃِ‘‘ ’’چغل خور‘‘ تھا۔‘‘ (صحیح بخاري، رقم: ۲۱۸)
(۲).... مذکورہ بالا حدیث میں انسان کی دنیا کے مال کی حرص کا تذکرہ ہے۔ مال کی محبت کوئی بری چیز نہیں ہے، کیونکہ یہ فطری طور پر موجود ہے، لیکن جب اتنی دلچسپی ہو کہ دین سے مال کی محبت غافل کر دے تو یہ کیفیت باعث ہلاکت ہے۔
اگر مال ہے تو اس سے زکوٰۃ و صدقات دئیے جائیں اور فخر وغرور نہ کیا جائے، بلکہ اللہ ذوالجلال کا شکر ادا کیا جائے لیکن اگر مال کو حاصل کرنے کا مقصد لوگوں پر فخر کرنا ہے، تو ایسی محبت مال سے جائز نہیں ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿اَلْهٰکُمُ التَّکَاثُرُ﴾ (التکاثر: ۱) ’’تمہیں ایک دوسرے سے زیادہ مال حاصل کرنے کی حرص نے غافل کر دیا۔‘‘
ایک دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دو بھوکے بھیڑئیے، جو بھیڑ بکریوں میں چھوڑ دئیے جائیں ، انہیں اتنا فساد نہیں کرتے جتنا آدمی کے مال اور شرف (اونچا ہونے) کی حرص اس کے دین کو خراب کرتی ہے۔‘‘ (سنن ترمذي ، رقم: ۲۳۷۶۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس کو صحیح کہا ہے)
مذکورہ بالاحدیث کے آخر میں ہے کہ انسان کے نفس کو مٹی ہی بھرے گی، مطلب یہ کہ ساری زندگی انسان کا دل سیر نہیں ہوتا جب یہ قبر میں دفن ہوگا تب اس کی حرص ختم ہوگی۔
تخریج :
بخاري، کتاب الرقاق، باب ما یتقی من فتنة المال، رقم: ۶۴۳۶۔ مسلم، کتاب الزکاة، باب لو ان لابن ادم وادیین لا بتغی ثالثا، رقم: ۱۰۴۹۔ سنن ترمذي ، رقم: ۲۳۳۷۔